وفاقی وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ وطنِ عزیز کے دفاع اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں جامِ شہادت نوش کرنے والے کیپٹن حمزہ اکرم شہید کو پوری قوم خراجِ عقیدت پیش کرتی ہے۔
وطنِ عزیز کے دفاع اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں جامِ شہادت نوش کرنے والے کیپٹن حمزہ اکرم شہید کو پوری قوم خراجِ عقیدت پیش کرتی ہے ،ڈاکٹر طارق فضل چوہدری

مزید خبریں
اسلام آباد۔8اگست (اے پی پی):وفاقی وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ وطنِ عزیز کے دفاع اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں جامِ شہادت نوش کرنے والے کیپٹن حمزہ اکرم شہید کو پوری قوم خراجِ عقیدت پیش کرتی ہے۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر اپنی ایک پوسٹ میں وفاقی وزیر نے کہا کہ کیپٹن حمزہ اکرم شہید کی عظیم قربانی ہمارے قومی عزم، بہادری اور وطن سے وفاداری کی روشن مثال ہے۔ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا کہ ہمارے شہداء کا لہو اس عزم کی ضمانت ہے کہ پاکستان کی سلامتی، امن اور خودمختاری پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ شہید کے درجات بلند فرمائے، اہلِ خانہ کو صبرِ جمیل عطا فرمائے اور ہماری بہادر مسلح افواج کو ہر محاذ پر کامیابی عطا فرمائے۔ اپنی پوسٹ میں وفاقی وزیر پارلیمانی امور نے کیپٹن حمزہ اکرم شہید کی تصویر بھی شیئر کی۔







