چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے ہفتہ کو اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق اور ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی سید غلام مصطفیٰ شاہ سے چیئرمین سینیٹ کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔
چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کی سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق اور ڈپٹی اسپیکر سید غلام مصطفیٰ شاہ ملاقات

مزید خبریں
اسلام آباد۔8اگست (اے پی پی):چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے ہفتہ کو اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق اور ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی سید غلام مصطفیٰ شاہ سے چیئرمین سینیٹ کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ سینیٹ سیکرٹریٹ کے مطابق ملاقات کے دوران پارلیمانی امور، قومی اہمیت کے امور، ادارہ جاتی ہم آہنگی اور سینیٹ اور قومی اسمبلی کے درمیان تعاون کو مزید مستحکم کرنے کے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ سید یوسف رضا گیلانی نے اس بات پر زور دیا کہ دونوں ایوانوں کے درمیان قریبی ہم آہنگی اور باہمی تعاون جمہوری روایات کو مستحکم کرنے اور موثر پارلیمانی نظام کو یقینی بنانے کے لیے ضروری ہے۔سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے قانون سازی کے عمل کو مزید موثر، مربوط اور عوامی توقعات کے مطابق بنانے کے لیے ادارہ جاتی تعاون کے فروغ کی اہمیت پر زور دیا۔ملاقات کے دوران ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔رہنماؤں نے قومی اتحاد کے فروغ ، آئین کی پاسداری، جمہوری اداروں کے استحکام اور قومی مفاد میں آئینی اداروں کے درمیان قریبی ہم آہنگی اور باہمی احترام کو برقرار رکھنے کے عزم کا اعادہ بھی کیا۔








