وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے پاکستان ٹیلی وژن (پی ٹی وی)نیوز کے سینئر رپورٹر نوید اظہر کے بڑے بھائی ناصر حسین کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ کا پی ٹی وی نیوز کے سینئر رپورٹر نوید اظہر کے بڑے بھائی ناصر حسین کے انتقال پر افسوس کا اظہار

مزید خبریں
اسلام آباد۔9اگست (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے پاکستان ٹیلی وژن (پی ٹی وی)نیوز کے سینئر رپورٹر نوید اظہر کے بڑے بھائی ناصر حسین کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
اپنے تعزیتی بیان میں وزیر اطلاعات نے سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نوید اظہر کے بھائی ناصر حسین کے انتقال کی خبر سن کر دلی افسوس ہوا۔ انہوں نے کہا کہ وہ نوید اظہر اور ان کے اہل خانہ کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔ وفاقی وزیر نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائے، انہیں اپنے جوارِ رحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل دے۔ آمین








