پاکستان سمیت دنیا بھر میں اقوام متحدہ کے زیر اہتمام دنیا کے قدیم مقامی باشندگان کا عالمی دن 9 اگست بروز اتوار کو منایا گیا۔
پاکستان سمیت دنیا بھر میں اقوام متحدہ کے زیر اہتمام دنیا کے قدیم مقامی باشندگان کا عالمی دن اتوار کو منایا گیا

مزید خبریں
اسلام آباد۔9اگست (اے پی پی):پاکستان سمیت دنیا بھر میں اقوام متحدہ کے زیر اہتمام دنیا کے قدیم مقامی باشندگان کا عالمی دن 9 اگست بروز اتوار کو منایا گیا۔
اس دن کو منانے کا مقصد دنیا کے مختلف حصوں میں صدیوں سے آباد قدیم اورمقامی باشندوں کے حقوق کا تحفظ اورماحولیاتی تبدیلیوں سمیت دیگر عالمی مسائل میں مقامی اورقدیم باشندوں کے کردار کا اعتراف ہے۔ایک اندازہ کے مطابق 90 ممالک میں تقریباً 47 کروڑ 60 لاکھ قدیم مقامی باشندے آباد ہیں جو 5 ہزار مختلف ثقافتوں سے تعلق رکھتے ہیں۔ عالمی دن کی مناسبت سے مختلف سرکاری، غیر سرکاری ، نجی اور ثقافتی اداروں کے زیر اہتمام منعقدہ تقریبات میں دنیا میں آباد قدیم اور مقامی افراد کے حوالہ سے آگاہی فراہم کی گئی۔








