آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کی توقع

:آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کی توقع ہے تاہم شمال مشرقی پنجاب، بالائی خیبرپختونخوا، کشمیر، اسلام آباد اور خطہ پوٹھوہار میں چند مقامات پر تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔

اسلام آباد۔10اگست (اے پی پی):آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کی توقع ہے تاہم شمال مشرقی پنجاب، بالائی خیبرپختونخوا، کشمیر، اسلام آباد اور خطہ پوٹھوہار میں چند مقامات پر تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔محکمہ موسمیات کے مطابق موسمیات نے کہا ہے کہ ہوا کا (سیزنل ) کم دبائو شمال مشرقی بلوچستان پر موجود ہے۔

ملک کے بالائی حصوں میں کمزور مون سون ہوائیں داخل ہو رہی ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا تاہم قصور میں 01 ملی میٹر بارش ہوئی۔پیر کو ریکارڈ کئے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت دادو45، سبی ، دالبندین،سکھر،روہڑی اورخیرپور43میں ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔