پنجاب بھرمیں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 1327ٹریفک حادثات میں 6افراد جاں بحق ، 1588زخمی ہوئے، ترجمان ریسکیو

پنجاب بھرمیں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 1327ٹریفک حادثات میں 6افراد جاں بحق ، 1588زخمی ہوئے، ترجمان ریسکیو

لاہور۔10اگست (اے پی پی):پنجاب بھرمیں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 1327ٹریفک حادثات میں 6افراد جاں بحق جبکہ 1588زخمی ہوگئے ۔پیر کو ترجمان ریسکیو1122کے مطابق ایمرجنسی سروسزڈیپارٹمنٹ نے گذ شتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب بھر میں 1327ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کیا جن میں 737افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ضلعی و تحصیل کے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔ترجمان کے مطابق 851معمولی زخمیوں کو ریسکیومیڈیکل ٹیموں نے جائے حادثہ پر بروقت طبی امداد فراہم کی۔

حادثات میں زیادہ تر تعداد (81فیصد)موٹر سائیکلوں کی ہے۔ریسکیو 1122کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق حادثات میں 912ڈرائیوز،76کم عمرڈرائیور، 509مسافراور173پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے۔اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ196ٹریفک حادثات کی فون کالز لاہور کنٹر ول روم میں موصول ہوئیں جس میں صوبائی دارالحکومت253متاثرین کے ساتھ پہلے ملتان81حادثات میں 93متاثرین کے ساتھ دوسر ے فیصل آباد75حادثات میں 79متاثرین کے سا تھ تیسرے نمبرپررہا۔

ان حادثات کے کل1594متاثرین میں 1274مرد اور320خواتین شامل ہیں۔ حادثات کے بیشتر واقعات میں 1453موٹرسائیکل،89آٹورکشے،141کاریں،15وین،14مسافر بسیں،30ٹرک اور60دوسری اقسام کی گاڑیاں متاثر ہوئیں۔

 

مزید خبریں