نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی سے ٹیلیفون پر گفتگو کی،دونوں وزرائے خارجہ نے علاقائی اور بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال کیا جس میں خطے کی بدلتی ہوئی صورتحال اور امن و استحکام کے فروغ کے لئے جاری کوششوں پر خصوصی توجہ مرکوز رہی۔
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی سے ٹیلیفون پر گفتگو، علاقائی اور بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال

مزید خبریں
اسلام آباد۔10اگست (اے پی پی):نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی سے ٹیلیفون پر گفتگو کی،دونوں وزرائے خارجہ نے علاقائی اور بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال کیا جس میں خطے کی بدلتی ہوئی صورتحال اور امن و استحکام کے فروغ کے لئے جاری کوششوں پر خصوصی توجہ مرکوز رہی۔
پیر کو دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ نے پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان حال ہی میں طے پانے والے مکہ مکرمہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے خدوخال سے بھی ایرانی وزیر خارجہ کو آگاہ کیا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ معاہدے کا مقصد سٹریٹجک تعاون کو مضبوط بنانا اور علاقائی امن و سلامتی میں کردار ادا کرنا ہے۔
وزیر خارجہ عباس عراقچی نے معاہدے کے اہم نکات سے آگاہ کرنے پر نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ کا شکریہ ادا کیا۔دونوں وزرائے خارجہ نے باہمی دلچسپی کے امور پر قریبی رابطہ برقرار رکھنے پر اتفاق کیا۔








