اقلیتیں پاکستان کی برابر کی شہری ہیں ، محترمہ بے نظیر بھٹو شہید نے اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کے لئے ہمیشہ آواز بلند کی ، فیصل کریم کنڈی

گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہاہے کہ اقلیتیں پاکستان کی برابر کی شہری ہیں اور ملکی ترقی و خوشحالی میں ان کا کردار انتہائی اہم ہے،محترمہ بے نظیر بھٹو شہید نے اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کے لئےہمیشہ آواز بلند کی جبکہ صدر مملکت آصف علی زرداری اور چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری بھی اقلیتی برادریوں کے حقوق کے لئے پرعزم ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نےپیر …

اسلام آباد۔10اگست (اے پی پی):گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہاہے کہ اقلیتیں پاکستان کی برابر کی شہری ہیں اور ملکی ترقی و خوشحالی میں ان کا کردار انتہائی اہم ہے،محترمہ بے نظیر بھٹو شہید نے اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کے لئےہمیشہ آواز بلند کی جبکہ صدر مملکت آصف علی زرداری اور چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری بھی اقلیتی برادریوں کے حقوق کے لئے پرعزم ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نےپیر کو پارلیمنٹ ہاؤس میں قومی اقلیتی دن کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

تقریب میں چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی،سینیٹر دنیش کمار، سینیٹر مولانا عطاء الرحمن،سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف،وزیر مملکت برائے مذہبی امور کھیل داس کوہستانی، سینیٹرز طاہر خلیل سندھو، بشریٰ انجم بٹ، فیصل سلیم رحمان، شہادت اعوان، ناصر بٹ، کامران مرتضیٰ، اراکین اسمبلی سید عبدالقادر گیلانی وسیکرٹری سینٹ سید حسنین حیدر سمیت پارلیمنٹیرینز، پارلیمنٹیرینز مینارٹیز کاکس کے ارکان،سینیٹرز، اراکین قومی اسمبلی اور سینیٹ سیکرٹریٹ کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

گورنر فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ قومی اقلیتی دن بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناح کے وژن اور آئین پاکستان میں درج مساوات، آزادی، انسانی وقار اور شمولیت کے اصولوں سے تجدیدِ عہد کا موقع ہے۔