عراق کے وزیرِاعظم علی الزیدی نےکہا ہے کہ عراق میں امریکی قیادت میں قائم فوجی اتحاد کے مشن کے خاتمے اور اس کی افواج کے مکمل انخلا کے لیے 30 ستمبر آخری تاریخ ہے۔ شنہوا کے مطابق یہ بات انہوں نے گزشتہ روز عراق میں دورے پر آئے ہوئے امریکی سینٹرل کمانڈ کے کمانڈر بریڈ کوپر سے ملاقات کے دوران کہی۔
امریکی قیادت میں فوجی اتحاد کے مکمل انخلا کی آخری تاریخ 30 ستمبر ہے،عراقی وزیرِاعظم

مزید خبریں
بغداد۔13اگست (اے پی پی):عراق کے وزیرِاعظم علی الزیدی نےکہا ہے کہ عراق میں امریکی قیادت میں قائم فوجی اتحاد کے مشن کے خاتمے اور اس کی افواج کے مکمل انخلا کے لیے 30 ستمبر آخری تاریخ ہے۔ شنہوا کے مطابق یہ بات انہوں نے گزشتہ روز عراق میں دورے پر آئے ہوئے امریکی سینٹرل کمانڈ کے کمانڈر بریڈ کوپر سے ملاقات کے دوران کہی۔
وزیراعظم کے میڈیا دفتر سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں دونوں جانب سے اس بات کی تصدیق کی گئی کہ اتحاد کا فوجی مشن واشنگٹن میں جولائی کے وسط میں عراقی وزیراعظم کے دورے کے دوران طے پانے والے اتفاقِ رائے کے مطابق مکمل طور پر اور حتمی طور پر ختم کیا جائے گا۔ بیان کے مطابق عراقی وزیرِاعظم نے کہا کہ یکم اکتوبر عراق کے لیے ایک نئے دور کا آغاز ہوگا، کیونکہ اس روز ملک غیر ملکی فوجی موجودگی سے آزاد ہوجائے گا اور اپنی سرزمین پر مکمل قومی خودمختاری قائم کرے گا۔
انہوں نے کہا کہ قانون کے مطابق ہتھیاروں کو صرف ریاستی اختیار تک محدود رکھنا عراق کی خودمختاری، استحکام اور مستقبل کی ترقی کے تحفظ کے لیے ایک بنیادی شرط ہے۔ 2014 میں داعش نے عراق کے مغربی اور شمالی علاقوں کے وسیع خطے پر قبضہ کرلیا تھا۔ اس کے بعد اس شدت پسند گروہ کے خلاف کارروائی کے لیے امریکی قیادت میں اتحاد قائم کیا گیا اور عراق میں فوجی دستے تعینات کیے گئے۔








