فیلڈ مارشل سید عاصم منیرسے ناروے کے وزیر خارجہ ایسپن بارتھ ایرڈے کی ملاقات

چیف آف آرمی سٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیرسے ناروے کے وزیر خارجہ ایسپن بارتھ ایرڈے کی قیادت میں اعلیٰ سطحی وفد نے جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو) راولپنڈی میں ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سکیورٹی اور پاکستان و مملکت ناروے کے درمیان دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

راولپنڈی۔13اگست (اے پی پی):چیف آف آرمی سٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیرسے ناروے کے وزیر خارجہ ایسپن بارتھ ایرڈے کی قیادت میں اعلیٰ سطحی وفد نے جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو) راولپنڈی میں ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سکیورٹی اور پاکستان و مملکت ناروے کے درمیان دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے عالمی امن اور علاقائی استحکام کے حوالے سے پاکستان کے نقطہ نظر کو اجاگر کیا اور مشترکہ سکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے تعاون اور باہمی کاوشوں کی اہمیت پر زور دیا۔معزز مہمان نے علاقائی امن و استحکام کے فروغ میں پاک افواج کے پیشہ ورانہ کردار کو سراہا۔ فریقین نے دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے اور دفاع و سکیورٹی کے شعبوں میں تعاون کو وسعت دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔

مزید خبریں