واشنگٹن۔ 02 دسمبر (اے پی پی) امریکی سینیٹ نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ٹیکس اصلاحات کے منصوبے کی منظوری دے دی ہے۔ جرمن خبر رساں ادارے کے مطابق اس بل کے حق میں 51 اور مخالفت میں 49 ووٹ ڈالے گئے۔ اس بل کی منظوری کو ٹرمپ کے پہلے سال کے دوران ہونے والی پہلی بڑی قانون سازی قرار دی گئی ہے۔ اس سے قبل امریکی کانگریس کے ایوانِ نمائندگان …
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ٹیکس اصلاحات سینیٹ سے منظور
واشنگٹن۔ 02 دسمبر (اے پی پی) امریکی سینیٹ نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ٹیکس اصلاحات کے منصوبے کی منظوری دے دی ہے۔ جرمن خبر رساں ادارے کے مطابق اس بل کے حق میں 51 اور مخالفت میں 49 ووٹ ڈالے گئے۔ اس بل کی منظوری کو ٹرمپ کے پہلے سال کے دوران ہونے والی پہلی بڑی قانون سازی قرار دی گئی ہے۔ اس سے قبل امریکی کانگریس کے ایوانِ نمائندگان سے بھی ٹیکس اصلاحات کی منظوری دی جا چکی ہے۔ ان اصلاحات کو ایک قانونی بل کی شکل دے کر حتمی توثیق کے لیے صدر کو ارسال کیا جائے گا۔









