وفاقی وزیر برائے ہاؤسنگ اینڈ ورکس میاں ریاض حسین پیرزادہ نے کہا ہے کہ 14 اگست پاکستان کی آزادی، قومی اتحاد اور ملکی استحکام کے عزم کی تجدید کا دن ہے، وزیراعظم محمد شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی قیادت میں ملکی دفاع اور سلامتی کے لیے پاک فوج اور دیگر اداروں کی کاوشیں قابل تحسین ہیں۔
14 اگست قومی اتحاد اور ملکی استحکام کے عزم کی تجدید کا دن ہے، میاں ریاض حسین پیرزادہ

مزید خبریں
ملتان ۔ 13 اگست (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے ہاؤسنگ اینڈ ورکس میاں ریاض حسین پیرزادہ نے کہا ہے کہ 14 اگست پاکستان کی آزادی، قومی اتحاد اور ملکی استحکام کے عزم کی تجدید کا دن ہے، وزیراعظم محمد شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی قیادت میں ملکی دفاع اور سلامتی کے لیے پاک فوج اور دیگر اداروں کی کاوشیں قابل تحسین ہیں۔ وہ جمعرات کو رائل انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز ملتان میں چوتھی سالانہ شاہ شمس تبریز کانفرنس اور پرچم کشائی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔
وفاقی وزیر نے اس موقع پر پودا بھی لگایا اور شجرکاری کی اہمیت پر زور دیا۔ میاں ریاض حسین پیرزادہ نے کہا کہ جشن آزادی ہمیں اپنے قومی ہیروز، شہداء اور غازیوں کی قربانیوں کو یاد کرنے اور ملک کی ترقی، خوشحالی اور استحکام کے لیے اپنے عزم کی تجدید کا موقع فراہم کرتا ہے۔ انہوں نے وزیراعظم محمد شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے پاک فوج اور اس کے سپوتوں کو سلام پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ ملکی دفاع اور قومی سلامتی کے لیے پاک فوج اور دیگر اداروں کی خدمات قابل قدر ہیں۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ موجودہ علاقائی صورتحال میں قومی مفادات کے تحفظ کے لیے مضبوط اداروں اور مؤثر نظام کی ضرورت ہے، جب نظام سست روی کا شکار ہو جائے تو وقت کے ساتھ اس میں ضروری تبدیلیاں اور اصلاحات لانا پڑتی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ صوبوں کے قیام کے معاملے میں محض صوبے بنانے کے بجائے عوامی ضروریات اور قومی مفاد کو مدنظر رکھنا چاہیے۔ بہتر طرز حکمرانی کے لیے مؤثر اور مضبوط بلدیاتی نظام ضروری ہے تاکہ عوام کو بنیادی سہولیات ان کی دہلیز پر فراہم کی جا سکیں۔ میاں ریاض حسین پیرزادہ نے کہا کہ پاکستان نے ماضی میں مشکل حالات کا سامنا کیا ہے، اس لیے ہمیں تاریخ سے سبق حاصل کرتے ہوئے قومی اتحاد، جمہوری اداروں اور ملکی استحکام کو مزید مضبوط بنانا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کے لیے تمام طبقات، اداروں اور عوام کو مل کر اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔







