ربیع الاول 1448 ہجری کا چاند نظر نہیں آیا، یکم ربیع الاول 15 اگست بروز ہفتہ جبکہ 12 ربیع الاول 26 اگست بدھ کو ہوگی
ربیع الاول 1448 ہجری کا چاند نظر نہیں آیا، یکم ربیع الاول 15 اگست بروز ہفتہ جبکہ 12 ربیع الاول 26 اگست بدھ کو ہوگی

مزید خبریں
اسلام آباد۔13اگست (اے پی پی):ربیع الاول 1448 ہجری کا چاند نظر نہیں آیا، یکم ربیع الاول 15 اگست بروز ہفتہ جبکہ 12 ربیع الاول 26 اگست بدھ کو ہوگی ۔جمعرات کو یہ اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولانا محمد عبدالخبیر آزاد نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے جمعرات کو وزارت مذہبی امور میں اسلام آباد کی زونل رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کی جبکہ ملک بھر میں زونل اور ضلعی رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس اپنے اپنے متعلقہ مقامات پر ہوئے۔
ملک بھر سے موصول ہونے والی اطلاعات کو پیش نظر رکھتے ہوئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولانا محمد عبدالخبیر آزاد نے اعلان کیا کہ ملک میں کہیں بھی ربیع الاول 1448 ہجری کا چاند نظر نہیں آیا، اس لیے یکم ربیع الاول ہفتہ 15 اگست کو ہوگی۔وزارت مذہبی امور نے ماہ ربیع الاول کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔







