صدر مملکت کی متعدد سمریوں کی منظوری، 1,172 اہلکاروں کو فوجی اعزازات دینے کی منظوری

صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے وزیراعظم کی جانب سے بھجوائی گئی متعدد سمریوں کی منظوری دیدی ہے۔

اسلام آباد۔14اگست (اے پی پی):صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے وزیراعظم کی جانب سے بھجوائی گئی متعدد سمریوں کی منظوری دیدی ہے۔ ایوانِ صدر کے پریس ونگ سے جمعہ کو جاری بیان کے مطابق صدرِ مملکت نے مسلح افواج اور سول آرمڈ فورسز کے 1,172 اہلکاروں کو فوجی اعزازات دینے کی منظوری دی ہے، مختلف سول شعبوں سے تعلق رکھنے والے شہریوں کو قومی اعزازات دینے کی بھی منظوری دی گئی ہے۔ صدرِ مملکت نے 17 اگست کو قومی اسمبلی کااجلاس شام 5 بجے اور سینیٹ کا اجلاس شام 4 بجے طلب کرنے کی منظوری دیدی ہے۔ صدر آصف علی زرداری نے یومِ آزادی اور عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر اہل قیدیوں کی سزاؤں میں 100 روز کی خصوصی معافی کی منظوری بھی دی ہے۔