وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے سپیکر بلوچستان اسمبلی کیپٹن (ر) عبد الخالق خان اچکزئی کو ٹیلی فون کرکے ان کے جواں سال صاحبزادے ثناء اللہ خان اچکزئی کے انتقال پرافسوس کا اظہار کیا۔
وزیر اعظم محمد شہباز شریف کا سپیکر بلوچستان اسمبلی کیپٹن (ر) عبد الخالق خان اچکزئی کو ٹیلی فون،صاحبزادے ثناء اللہ خان اچکزئی کے انتقال پر اظہارافسوس
اسلام آباد۔14اگست (اے پی پی):وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے سپیکر بلوچستان اسمبلی کیپٹن (ر) عبد الخالق خان اچکزئی کو ٹیلی فون کرکے ان کے جواں سال صاحبزادے ثناء اللہ خان اچکزئی کے انتقال پرافسوس کا اظہار کیا۔ جمعہ کو ایکس پر اپنے پیغام میں وزیر اعظم نے سوگوار خاندان سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائے، انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا کرے اور انکے لواحقین کو اس ناقابلِ تلافی نقصان پر صبر و استقامت عطا فرمائے۔









