وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ کا وزیراعظم ہائوس کے سینئر فوٹو گرافر باسط بلوچ کے جواں سال بھائی کے انتقال پر اظہار تعزیت

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ وزیراعظم ہاؤس کے سینئر فوٹو گرافر باسط بلوچ کے جواں سال بھائی کے انتقال پر تعزیت کیلئے ان کے گھر گئے اور باسط بلوچ اور ان کے والد سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا۔

اسلام آباد۔14اگست (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ وزیراعظم ہاؤس کے سینئر فوٹو گرافر باسط بلوچ کے جواں سال بھائی کے انتقال پر تعزیت کیلئے ان کے گھر گئے اور باسط بلوچ اور ان کے والد سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا۔ وزیراعظم کے میڈیا کوآرڈینیٹر بدر شہباز وڑائچ بھی وفاقی وزیر کے ہمراہ تھے۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ باسط بلوچ کے بھائی کا انتقال بڑا سانحہ ہے، غم کی اس گھڑی میں باسط بلوچ اور ان کے اہل خانہ کے ساتھ ہیں۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں اعلٰی مقام اور لواحقین کو صبر جمیل عطاء فرمائے، آمین۔