فرانس میں پاکستان کی سفیر ممتاز زہرا بلوچ نے یومِ آزادی کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ یہ دن قومی سفر پر غور و فکر اور کامیابیوں کا جشن منانے کا موقع ہے
یومِ آزادی پر فرانس میں پاکستان کی سفیر ممتاز زہرا بلوچ کا تہنیتی پیغام
پیرس۔14اگست (اے پی پی):فرانس میں پاکستان کی سفیر ممتاز زہرا بلوچ نے یومِ آزادی کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ یہ دن قومی سفر پر غور و فکر اور کامیابیوں کا جشن منانے کا موقع ہے۔ پیرس میں پاکستان کے سفارت خانے کی جانب سے جمعہ کو سماجی رابطہ کے پلیٹ فارم ایکس پر جاری پیغام میں سفیر ممتاز زہرا بلوچ نے کہا کہ گزشتہ 79 برسوں میں پاکستانی قوم نے ایک طویل سفر طے کیا ہے اور آج ہم اپنی آئندہ نسلوں کے لیے ایک روشن، خوشحال اور بہتر مستقبل کی تعمیر کے عزم کی تجدید کرتے ہیں۔








