ملک بھر کی طرح ضلع شہید بینظیرآباد میں بھی پاکستان کا80واں یوم آزادی قومی جوش و جذبے، حب الوطنی اور ملی یکجہتی کے ساتھ منایا گیا۔ اس سلسلے میں ضلعی انتظامیہ شہید بینظیرآباد کی جانب سے یوم آزادی کی مرکزی تقریب ڈپٹی کمشنر آفس کے احاطے میں منعقد کی گئی، جس میں کمشنر شہید بینظیرآباد ڈویژن غلام قادر خان تالپور، رکن سندھ اسمبلی غلام قادر چانڈیو، ڈپٹی کمشنر شہید بینظیرآباد …
ضلع شہید بینظیرآباد میں 80واں یوم آزادی قومی جوش و جذبے سے منایا گیا

مزید خبریں
حیدرآباد۔ 14 اگست (اے پی پی):ملک بھر کی طرح ضلع شہید بینظیرآباد میں بھی پاکستان کا80واں یوم آزادی قومی جوش و جذبے، حب الوطنی اور ملی یکجہتی کے ساتھ منایا گیا۔ اس سلسلے میں ضلعی انتظامیہ شہید بینظیرآباد کی جانب سے یوم آزادی کی مرکزی تقریب ڈپٹی کمشنر آفس کے احاطے میں منعقد کی گئی، جس میں کمشنر شہید بینظیرآباد ڈویژن غلام قادر خان تالپور، رکن سندھ اسمبلی غلام قادر چانڈیو، ڈپٹی کمشنر شہید بینظیرآباد عبدالصمد نظامانی، میئر قاضی محمد رشید بھٹی اور ایس ایس پی ثمیر نور چنہ نے پرچم کشائی کی ،کیک بھی کاٹا ۔
اس موقع پر پولیس کے چاق و چوبند دستے نے سلامی پیش کی جبکہ مختلف سکولوں کے بچوں کی جانب سے ملی نغمے اور ٹیبلوز پیش کئے گئے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کمشنر شہید بینظیرآباد ڈویژن غلام قادر خان تالپور، رکن سندھ اسمبلی غلام قادر چانڈیو، ڈپٹی کمشنر شہید بینظیرآباد عبدالصمد نظامانی، میئر قاضی محمد رشید بھٹی، ایس ایس پی ثمیر نور چنہ اور دیگر مقررین نے پوری قوم کو یوم آزادی کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ 14 اگست ہمیں آزادی کی قدر و قیمت، قیام پاکستان کے لیے دی جانے والی قربانیوں اور ملک کی ترقی و خوشحالی کے لیے اپنی ذمہ داریوں کا احساس دلاتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان بڑی قربانیوں کے بعد حاصل کیا گیا، اس لیے ہم سب کا فرض ہے کہ ملک کی ترقی، امن، اتحاد اور خوشحالی کے لیے بھرپور کردار ادا کریں۔مقررین نے کہا کہ پاکستان کی ترقی کا انحصار قومی اتحاد، نظم و ضبط، محنت، دیانتداری اور قانون کی پاسداری پر ہے۔ نوجوان نسل کو چاہیے کہ وہ تعلیم، تحقیق، ہنر اور مثبت سرگرمیوں کے ذریعے ملک کی تعمیر و ترقی میں اپنا کردار ادا کرے۔
تقریب میں وائس چانسلر شہید بینظیر بھٹو یونیورسٹی پروفیسر سید مدد علی شاہ، ایڈیشنل کمشنر ٹو سید عمار حسین،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر صدام حسین میمن، اے ایس پی/ ڈی ایس پی درتابش، انفارمیشن آفیسر شیر محمد جمالی، پ پ پ رہنما ضامن علی زرداری، سید علی حیدر شاہ، انچارج زرداری ہاؤس میر محمد سیال، راشد علی چانڈیو کے علاؤہ رینجرز، پولیس، صحت، تعلیم، لوکل گورنمنٹ، سپیشل ایجوکیشن، پاپولیشن، سوشل ویلفیئر کے علاوہ طلباء، صحافیوں اور شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ بعد ازاں کمشنر غلام قادر خان تالپور، ڈپٹی کمشنر عبدالصمد نظامانی اور دیگر نے ڈپٹی کمشنر آفس کے احاطے میں پودے بھی لگائے۔
بعد ازاں ڈپٹی کمشنر عبدالصمد نظامانی اور ایس ایس پی ثمیر نور چنہ نے نواب شاہ پریس کلب کے صدر محمد اسماعیل ڈومکی کے ہمراہ نواب شاہ پریس کلب میں بھی پرچم کشائی کی جبکہ ڈپٹی کمشنر نے یوم آزادی کے موقع پر جیل کے قیدیوں اور ہسپتال میں داخل مریضوں اور تھیلیسیمیا کے بچوں میں پھل اور مٹھائی بھی تقسیم کی۔






