بھارتی ریاست اتراکھنڈ میں زیرِ تعمیر سرنگ میں لینڈ سلائیڈنگ سے 7 مزدور ہلاک، 13 زخمی

بھارتی ریاست اتراکھنڈ میں زیرِ تعمیر سرنگ میں لینڈ سلائیڈنگ سے 7 مزدور ہلاک اور 13 زخمی ہوگئے۔ اردو نیوز کے مطابق حکام نے بتایا کہ حادثہ ریاست اتراکھنڈ میں پیش آیا، جہاں مزدور سرکاری ہائیڈرو پاور منصوبے کے لیے سرنگ کی تعمیر میں مصروف تھے۔ریاستی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے مطابق 3 مزدور اب بھی لاپتہ ہیں، جبکہ 19 افراد کو ریسکیو کر لیا گیا ہے۔

نئی دہلی ۔15اگست (اے پی پی):بھارتی ریاست اتراکھنڈ میں زیرِ تعمیر سرنگ میں لینڈ سلائیڈنگ سے 7 مزدور ہلاک اور 13 زخمی ہوگئے۔ اردو نیوز کے مطابق حکام نے بتایا کہ حادثہ ریاست اتراکھنڈ میں پیش آیا، جہاں مزدور سرکاری ہائیڈرو پاور منصوبے کے لیے سرنگ کی تعمیر میں مصروف تھے۔ریاستی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے مطابق 3 مزدور اب بھی لاپتہ ہیں، جبکہ 19 افراد کو ریسکیو کر لیا گیا ہے۔

یہ حادثہ ٹیہری ہائیڈرو ڈویلپمنٹ کارپوریشن کے منصوبے پر پیش آیا۔مقامی حکام کی جانب سے جاری کی گئی ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ریسکیو اہلکار سر پر لائٹس لگائے عارضی کشتیوں کے ذریعے سرنگ کے سیلاب زدہ حصے تک پہنچنے کی کوشش کر رہے ہیں۔اتراکھنڈ میں گزشتہ چند روز سے شدید مون سون بارشیں جاری ہیں۔