انقرہ ۔ 3 دسمبر (اے پی پی) ترکی کے صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ ہمارے ملک کی تقسیم کے خواہاں خوش فہمی میں نہ رہیں۔مقامیذرائع ابلاغ کے مطابق صدر اور آک پارٹی کے رہنما طیب اردوان نے اپنی سیاسی جماعت کے چھٹے ضلعی کنونشن سے پیشتر عوام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کوئی یہ نہ سمجھ بیٹھے کہ اس وطن کو منقسم کیا جا سکتا ہے، …
ترکی کی تقسیم کے خواہاں خوش فہمی میں نہ رہیں،صدر رجب طیب اردوان
انقرہ ۔ 3 دسمبر (اے پی پی) ترکی کے صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ ہمارے ملک کی تقسیم کے خواہاں خوش فہمی میں نہ رہیں۔مقامیذرائع ابلاغ کے مطابق صدر اور آک پارٹی کے رہنما طیب اردوان نے اپنی سیاسی جماعت کے چھٹے ضلعی کنونشن سے پیشتر عوام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کوئی یہ نہ سمجھ بیٹھے کہ اس وطن کو منقسم کیا جا سکتا ہے، اس چیز کے درپے ہونے والے یہ جان لیں کہ ہم نے جس طرح قندیل اور جودی کے پہاڑی علاقوں پر ایف۔ 16 طیاروں کے ذریعے بمباری کے ذریعے دہشت گردوں کو کیفرِ کردار تک پہنچایا اسکے بعد بھی ہم یہ جنگ جاری رکھیں گے۔









