لیبیا، بجلی گھر میں دھماکے سے دارالحکومت طرابلس اور قریبی علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل

لیبیا کے مغربی حصے میں واقع بجلی گھر میں دھماکے سے دارالحکومت طرابلس اور آس پاس کے علاقوں میں بڑے پیمانے پر بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی ۔

طرابلس۔16اگست (اے پی پی):لیبیا کے مغربی حصے میں واقع بجلی گھر میں دھماکے سے دارالحکومت طرابلس اور آس پاس کے علاقوں میں بڑے پیمانے پر بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی ۔ شنہوا کے مطابق لیبیا کی جنرل الیکٹرسٹی کمپنی (جی ای سی او ایل)نے کہا کہ گزشتہ روز مغربی لیبیا میں زاویہ پاور سٹیشن کے قریب ہونے والے دھماکے سے دارالحکومت طرابلس اور آس پاس کے علاقوں میں بڑے پیمانے پر بلیک آؤٹ ہو گیا ۔

دھماکے سے کئی جنریشن پلانٹ آف لائن ہو گئے، جس سے بجلی کا گرڈ متاثر ہوا۔ جی ای سی او ایل کے مطابق دھماکے کی وجہ کی تحقیقات اور گرڈ میں استحکام بحال کرنے کے لیے خصوصی تکنیکی ٹیمیں تعینات کی گئی ہیں۔جی ای سی او ایل نے کہا ہے کہ بجلی کی سپلائی بتدریج بحال کر دی جائے گی، عام گرڈ آپریشن جلد ہی دوبارہ شروع ہونے کی امید ہے۔ کمپنی نے بجلی کی بندش یا خلل کے لیے شہریوں سے معذرت کی ہے ۔