روس کے دارالحکومت ماسکو میں یوکرینی ڈرون حملے میں 3 افراد زخمی ہو گئے ۔ تاس کے مطابق ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب یوکرین کی طرف سے ماسکو پر بڑا ڈرون حملہ کیا گیا ۔
ماسکو پر یوکرینی ڈرون حملہ ، تین افراد زخمی

مزید خبریں
ماسکو۔16اگست (اے پی پی):روس کے دارالحکومت ماسکو میں یوکرینی ڈرون حملے میں 3 افراد زخمی ہو گئے ۔ تاس کے مطابق ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب یوکرین کی طرف سے ماسکو پر بڑا ڈرون حملہ کیا گیا ۔
وزارت دفاع کے مطابق نصف شب کے بعد سے ماسکو کی طرف آنے والے کل 132 ڈرونز کو مار گرایا گیا۔ ماسکو کے میئر سرگئی سوبیانین کے مطابق ماسکو آٹوموبائل رنگ روڈ (MKAD) کے قریب ایک ڈرون کا ملبہ گرنے سے 3 افراد زخمی ہوئے جنہیں ضروری طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے جبکہ ایمرجنسی ماہرین جائے وقوعہ پر پہنچ چکے ہیں۔








