عراق کے شمالی صوبے نینوا میں سیاحتی بس اور ٹرک میں تصادم سے 7 افراد جاں بحق اور 23 زخمی ہو گئے۔ شنہوا کے مطابق عراقی پولیس کے لیفٹیننٹ کرنل محمد حمید نے بتایا کہ بس دارالحکومت بغداد سے سیاحوں کو صوبہ نینوا کے دارالحکومت موصل لے جا رہی تھی کہ صوبے کے جنوبی حصے میں مرکزی شاہراہ پر حادثے کا شکار ہو گئی ۔
عراق،سیاحتی بس اور ٹرک میں تصادم ، 7 افراد جاں بحق، 23 زخمی

مزید خبریں
بغداد۔16اگست (اے پی پی):عراق کے شمالی صوبے نینوا میں سیاحتی بس اور ٹرک میں تصادم سے 7 افراد جاں بحق اور 23 زخمی ہو گئے۔ شنہوا کے مطابق عراقی پولیس کے لیفٹیننٹ کرنل محمد حمید نے بتایا کہ بس دارالحکومت بغداد سے سیاحوں کو صوبہ نینوا کے دارالحکومت موصل لے جا رہی تھی کہ صوبے کے جنوبی حصے میں مرکزی شاہراہ پر حادثے کا شکار ہو گئی ۔
بس تصادم کے بعد الٹ گئی۔ مقامی سکیورٹی ذرائع کے مطابق بعض زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے اور انہیں قریبی ہسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے۔ حکام نے حادثے کی اصل وجوہات معلوم کرنے کے لیے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ بعض زخمی مسافروں نے بتایا کہ ڈرائیور دورانِ سفر وقفے وقفے سے سو جاتا تھا۔








