سعودی عرب میں مصنوعی ذہانت اور اخلاقی تقاضوں پر کے موضوع پر چوتھی کانفرنس 14 ستمبر سے شروع ہو گی

سعودی عرب کی میزبانی میں مصنوعی ذہانت اور اخلاقی تقاضوں کے موضوع پر چوتھی کانفرنس 14 ستمبر سے شروع ہو گی ،جو 17 ستمبر تک جاری رہے گی۔

ریاض۔16اگست (اے پی پی):سعودی عرب کی میزبانی میں مصنوعی ذہانت اور اخلاقی تقاضوں کے موضوع پر چوتھی کانفرنس 14 ستمبر سے شروع ہو گی ،جو 17 ستمبر تک جاری رہے گی۔ العربیہ اردو کے مطابق یونیسکو اور مملکت کے ادارے سعودی ڈیٹا اینڈ آرٹیفیشل انٹیلی جنس اتھارٹی اور انٹرنیشنل سینٹر برائے اے آئی ریسرچ اینڈ ایتھکس کی مشترکہ کوششوں سے یہ کانفرنس 14 سے 17 ستمبر تک جاری رہے گی۔ یہ کانفرنس سعودی عرب کی عالمی حیثیت پر بڑھتے ہوئے اعتماد کی عکاسی کرتی ہے نیز مصنوعی ذہانت کے ذمہ دارانہ استعمال اور مصنوعی ذہانت کے استعمال میں اخلاقی پہلو سے متعلق کوششوں میں مملکت کی قیادت کو مزید مستحکم کرنے کا ذریعہ ہے۔

یونیسکو کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے یونیسکو کے رکن ممالک مصنوعی ذہانت کی اخلاقیات سے متعلق سفارشات پر عملدرآمد کے لیے ایک اہم پلیٹ فارم ہے جس کے تحت مصنوعی ذہانت سے متعلق پالیسیوں، ریگولیٹری فریم ورک اور ادارہ جاتی صلاحیتوں کی ترقی میں تجربات کی حمایت کی جاتی ہے نیز مملکت عالمی فورم کی میزبانی کرنے والا پہلا عرب ملک ہوگا۔

یاد رہے کہ 2022 میں شروع ہونے والی اس کانفرنس کی میزبانی اس سے قبل چیکو سلواکیہ ، سلووینیا اور تھائی لینڈ نے کی جبکہ یورپی یونین نے 2024 میں کانفرنس کے لیے فنڈنگ کی۔ یہ کانفرنس پالیسی سازوں، عالمی رہنماؤں، ماہرین اور بین الاقوامی تنظیموں کے نمائندوں کو بھی ایک پلیٹ فارم فراہم کرتا ہے تاکہ مکالمے کو مضبوط بنانے کے ساتھ ساتھ مصنوعی ذہانت کے استعمال کے عملی اور پائیدار نقطہ نظر کو فروغ دیا جا سکے۔