سعودی عرب ، مختلف قوانین کی خلاف ورزی پر ایک ہفتے کے دوران 14 ہزار افراد گرفتار

سعودی عرب میں مختلف قوانین کی خلاف ورزی پر ایک ہفتے کے دوران 14 ہزار سے زیادہ افراد کو گرفتار کیا گیا۔ العربیہ کے مطابق سعودی عرب کے تمام علاقوں میں مشترکہ سکیورٹی کارروائیوں کے نتائج سے معلوم ہوا ہے کہ ایک ہفتے کے دوران یعنی 6 سے 12 اگست کے عرصے میں رہائش ، لیبر اور بارڈر سکیورٹی قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر 14 ہزار سے زیادہ افراد …

ریاض ۔16اگست (اے پی پی):سعودی عرب میں مختلف قوانین کی خلاف ورزی پر ایک ہفتے کے دوران 14 ہزار سے زیادہ افراد کو گرفتار کیا گیا۔ العربیہ کے مطابق سعودی عرب کے تمام علاقوں میں مشترکہ سکیورٹی کارروائیوں کے نتائج سے معلوم ہوا ہے کہ ایک ہفتے کے دوران یعنی 6 سے 12 اگست کے عرصے میں رہائش ، لیبر اور بارڈر سکیورٹی قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر 14 ہزار سے زیادہ افراد کو گرفتار کیا گیا۔

سعودی وزارت داخلہ نے بتایا کہ اقامہ قانون کی خلاف ورزی پر 7216 افراد، بارڈر سکیورٹی قانون کی خلاف ورزی پر3843 اور لیبر قانون کی خلاف ورزی پر 3483 افراد کو گرفتار کیا گیا۔سعودی وزارت داخلہ نے مملکت کے اندر سرحد عبور کرنے کی کوشش کرنے والے تقریباً 1457 افراد کو گرفتار کیا۔ ان گرفتار ہونے والوں میں سے 32 فیصد یمنی شہری، 67 فیصد ایتھوپیائی شہری اور ایک فیصد دیگر ممالک سے تعلق رکھتے ہیں ۔

سعودی وزارت داخلہ نے غیر قانونی طور پر مملکت سے باہر جانے کی کوشش میں سرحد عبور کرنے کی کوشش کرنے والے تقریباً 19 افراد کی گرفتاری کا بھی انکشاف کیا ہے ۔سعودی سکیورٹی نے اقامہ، لیبر اور بارڈر سکیورٹی قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کو سفری سہولیات فراہم کرنے ، پناہ دینے، ملازمت دینے اور ان کی پردہ پوشی میں ملوث تقریباً 22 افراد کو بھی حراست میں لے لیا۔ مذکورہ قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے 12945 افراد کو ڈی پورٹ کر دیا گیا ہے ۔