پنجاب کے دریائوں اور ملحقہ ندی نالوں میں پانی کا بہائو معمول کے مطابق ہے، پی ڈی ایم اے

پنجاب کے دریائوں اور ملحقہ ندی نالوں میں پانی کا بہائو معمول کے مطابق ہے۔ ترجمان پی ڈی ایم اے پنجاب کے مطابق دریائے چناب، جہلم، راوی اور ستلج میں پانی کا بہائو نارمل سطح پر ہے جبکہ ڈیرہ غازی خان کی رودکوہیوں میں بھی پانی کا بہائو نارمل ہے۔

لاہور۔16اگست (اے پی پی):پنجاب کے دریائوں اور ملحقہ ندی نالوں میں پانی کا بہائو معمول کے مطابق ہے۔ ترجمان پی ڈی ایم اے پنجاب کے مطابق دریائے چناب، جہلم، راوی اور ستلج میں پانی کا بہائو نارمل سطح پر ہے جبکہ ڈیرہ غازی خان کی رودکوہیوں میں بھی پانی کا بہائو نارمل ہے۔

دریائے سندھ میں تربیلا، کالاباغ، تونسہ اور چشمہ کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب ہے،کالا باغ کے مقام پر 3 لاکھ79 ہزار کیوسک، چشمہ میں3 لاکھ 16 ہزار، تونسہ میں3 لاکھ24 ہزار کیوسک اور تربیلا میں پانی کا بہائو 2 لاکھ63 ہزار کیوسک ہے۔ نارووال کے نالہ بسنتر، نالہ ایک اور نالہ بئین میں نچلے درجے کا سیلاب ہے۔

تربیلا ڈیم 100 فیصد اور منگلا ڈیم68 فیصد بھر چکا ہے۔ ڈی جی پی ڈی ایم اے نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ موسم و سیلاب کی صورتحال کے پیش نظر احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔ دریائوں، نہروں اور ندی نالوں کے اطراف سیرو تفریح سے گریز کریں اور بچوں کو دریائوں اور ندی نالوں میں ہرگز نہ نہانے دیں۔