"جشنِ آزادی کے سلسلے میں چلڈرن ہوم گوجرانوالہ میں ڈاکٹرز فاؤنڈیشن کے تعاون سے پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں محکمہ سوشل ویلفیئر کے افسران، ماہرینِ صحت اور بچوں نے بھرپور شرکت کی۔”
پنجاب بھرمیں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 1417ٹریفک حادثات میں 17افراد جاں بحق، 1660زخمی ہوئے، ترجمان
لاہور۔16اگست (اے پی پی):پنجاب بھرمیں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 1417ٹریفک حادثات میں 17افراد جاں بحق جبکہ 1660زخمی ہوگئے۔
اتوار کو ترجمان ریسکیو1122کے مطابق ایمرجنسی سروسزڈیپارٹمنٹ نے گذ شتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب بھر میں 1417ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کیا جن میں 1660افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ضلعی و تحصیل کے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔895معمولی زخمیوں کو ریسکیومیڈیکل ٹیموں نے جائے حادثہ پر بروقت طبی امداد فراہم کی۔ان حادثات میں زیادہ تر تعداد (79فیصد)موٹر سائیکلوں کی ہے۔ریسکیو 1122کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان حادثات میں 1318ڈرائیوز،359کم عمرڈرائیور، 578مسافراور170پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے۔اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ256ٹریفک حادثات کی فون کالز لاہور کنٹر ول روم میں موصول ہوئیں جس میں صوبائی دارالحکومت310متاثرین کے ساتھ پہلے ملتان110حادثات میں 131متاثرین کے ساتھ دوسر ے فیصل آباد86حادثات میں 105متاثرین کے سا تھ تیسرے نمبرپررہا۔واضح رہے کہ ان ٹریفک حادثات کے کل1677متاثرین میں 1318مرد اور359خواتین شامل ہیں ۔ان حادثات میں 1521موٹرسائیکل،95آٹورکشے،157کاریں،34وین،12مسافر بسیں،43ٹرک اور66دوسری اقسام کی گاڑیاں متاثر ہوئیں۔









