محکمہ اوقاف اور ضلعی انتظامیہ ہری پور کے زیراہتمام سالانہ مقابلہ نعت پیر کو ہو گا

"محکمہ اوقاف اور ضلعی انتظامیہ ہری پور کے زیرِ اہتمام سالانہ مقابلۂ نعت پیر کے روز منعقد ہوگا۔”

ایبٹ آباد۔ 16 اگست (اے پی پی):محکمہ اوقاف اور ضلعی انتظامیہ ہری پور کے زیرِ اہتمام سالانہ مقابلہ نعت آج پیر کو ہو گا۔ ضلعی انتظامیہ ہری پور کے مطابق سالانہ مقابلہ نعت کل پیر کو صبح 9بجے ٹی ایم اے ہال ہری پور میں منعقد ہو گا۔

مقابلے میں سرکاری و نجی سکولوں اور مدارس کے طلبا و طالبات شرکت کر سکتے ہیں۔ نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ و طالبات کی حوصلہ افزائی کے لیے انہیں نقد انعامات سے نوازا جائے گا۔ تمام سرکاری و نجی سکولوں اور مدارس کے طلبہ و طالبات سے بھرپور شرکت کی اپیل ہے۔