ریجنل پولیس آفس راولپنڈی میں ایس ایس پی انوسٹی گیشن ناصر علی خان اور ایس پی ہیڈکوارٹرز سعد ارشد کے اعزاز میں الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
ریجنل پولیس آفس میں ایس ایس پی انوسٹی گیشن ر اور ایس پی ہیڈکوارٹرز کے اعزاز میں الوداعی تقریب کا انعقاد

مزید خبریں
راولپنڈی ۔17اگست (اے پی پی):ریجنل پولیس آفس راولپنڈی میں ایس ایس پی انوسٹی گیشن ناصر علی خان اور ایس پی ہیڈکوارٹرز سعد ارشد کے اعزاز میں الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ دونوں افسران کے تبادلے بطور ایس پی ٹریننگ 2 اور ایس پی ٹریننگ 1، پولیس کالج سہالہ ہونے پر منعقدہ تقریب میں ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی ریجن بابر سرفراز الپا سمیت دیگر پولیس افسران نے شرکت کی۔
اس موقع پر ریجنل پولیس آفیسر بابر سرفراز الپا نے دونوں افسران کی دورانِ تعیناتی پیشہ ورانہ خدمات، بہترین کارکردگی اور ذمہ داریاں احسن انداز میں سرانجام دینے کو سراہا۔ آر پی او نے کہا کہ ناصر علی خان اور سعد ارشد نے اپنی تعیناتی کے دوران محکمہ پولیس کی بہتری، انتظامی امور اور پیشہ ورانہ ذمہ داریوں کی انجام دہی میں قابلِ قدر کردار ادا کیا۔ ان کی خدمات اور تجربہ پولیس فورس کے لیے قابلِ تحسین اور قابلِ قدر اثاثہ ہیں۔آر پی او بابر سرفراز الپا نے کہا کہ پولیس کالج سہالہ میں ٹریننگ کے شعبہ میں دونوں افسران کی تعیناتی انتہائی اہم ذمہ داری ہے۔ پولیس افسران اور اہلکاروں کی پیشہ ورانہ تربیت، جدید پولیسنگ کے تقاضوں سے ہم آہنگی اور فورس کی استعدادِ کار میں اضافہ محکمہ پولیس کی بنیادی ترجیحات میں شامل ہے۔
انہوں نے امید ظاہر کی کہ دونوں افسران اپنی صلاحیتوں اور تجربے کو بروئے کار لاتے ہوئے پولیس فورس کی تربیت اور پیشہ ورانہ استعداد کو مزید بہتر بنانے میں مؤثر کردار ادا کریں گے۔تقریب کے دوران ریجنل پولیس آفیسر اور دیگر افسران نے دونوں افسران کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور ان کی آئندہ تعیناتی کے لیے کامیابی کی دعا کی۔ افسران نے بھی ریجنل پولیس آفس راولپنڈی میں اپنے قیام کے دوران ملنے والے تعاون اور پیشہ ورانہ معاونت پر آر پی او بابر سرفراز الپا اور دیگر افسران کا شکریہ ادا کیا۔تقریب کے اختتام پر آر پی او بابر سرفراز الپا نے ایس ایس پی ناصر علی خان اور ایس پی سعد ارشد کو یادگاری شیلڈز پیش کیں اور ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔







