بورے والا۔اے پی پی۔ 18 اگست (اے پی پی):ریڈز پاکستان کے زیر اہتمام بورے والا میں شجرکاری اور پودے تقسیم کرنے کی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایگریکلچر ایکسٹینشن رانا طارق نے شرکت کی۔ بیٹر کاٹن پروگرام(بہترین کپاس پروگرام)سے وابستہ مرد و خواتین کاشتکاروں اور بچوں میں پودے تقسیم کیے گئے، اور پودے لگائے بھی گئے ۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ کوارڈنیٹر ریڈز پاکستان رابعہ انور نے …
محکمہ زراعت کی زیر نگرانی ریڈز پاکستان کی طرف سے شجر کاری مہم کے سلسلہ میں مفت پودےتقسیم

مزید خبریں
بورے والا۔اے پی پی۔ 18 اگست (اے پی پی):ریڈز پاکستان کے زیر اہتمام بورے والا میں شجرکاری اور پودے تقسیم کرنے کی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایگریکلچر ایکسٹینشن رانا طارق نے شرکت کی۔
بیٹر کاٹن پروگرام(بہترین کپاس پروگرام)سے وابستہ مرد و خواتین کاشتکاروں اور بچوں میں پودے تقسیم کیے گئے، اور پودے لگائے بھی گئے ۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ کوارڈنیٹر ریڈز پاکستان رابعہ انور نے ماحولیاتی تحفظ کی اہمیت اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ قدرتی وسائل کے تحفظ میں کسانوں کا کردار نہایت اہم ہے ذمہ دارانہ زرعی طریقوں کو اپنانے سے ماحول کو بہتر اور پائیدار بنایا جا سکتا ہے۔ اس تقریب نے بین المذاہب ہم آہنگی، اتحاد، امن اور شمولیت کو بھی فروغ دیا،جہاں یوم آزادی کے جذبے اور قومی یکجہتی کا اظہار کیا گیا۔ تقریب کا اختتام پاکستان کی ترقی، خوشحالی اور سلامتی کیلئے دعا سے ہوا، جس کے بعد بچوں میں کیک تقسیم کیا گیا۔شرکاء نے اس عزم کا اظہار کیا کہ آج لگایا جانے والا پودا آنے والی نسلوں کے محفوظ اور سرسبز مستقبل کی بنیاد بنے گا اور ماحولیاتی تحفظ کیلئے اجتماعی کوششیں جاری رکھی جائیں گی








