پنجاب فوڈ اتھارٹی سرگودہا نے کارروائیوں کے دوران 1400 لیٹرمضر صحت دودھ تلف کر دیا ۔ ترجمان پنجاب فوڈ اتھارٹی محمد حارث کے مطابق ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشن پنجاب فوڈ اتھارٹی سرگودا شہباز سرور کی ہدایت پر ناقص و ملاوٹی دودھ کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے بھیرہ انٹرچینج پر ناکہ لگا کر دودھ بردار گاڑیوں کی چیکنگ کی گئی
پنجاب فوڈ اتھارٹی سرگودہا کی کارروائیاں، 1400 لیٹرمضر صحت دودھ تلف
سرگودھا۔ 19 اگست (اے پی پی):پنجاب فوڈ اتھارٹی سرگودہا نے کارروائیوں کے دوران 1400 لیٹرمضر صحت دودھ تلف کر دیا ۔ ترجمان پنجاب فوڈ اتھارٹی محمد حارث کے مطابق ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشن پنجاب فوڈ اتھارٹی سرگودا شہباز سرور کی ہدایت پر ناقص و ملاوٹی دودھ کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے بھیرہ انٹرچینج پر ناکہ لگا کر دودھ بردار گاڑیوں کی چیکنگ کی گئی، اس دوران ایک دودھ بردار گاڑی سے 1400 لیٹر ناقص و ملاوٹی دودھ تلف کر دیا گیا ۔ اس موقع پرڈپٹی ڈائریکٹر آپریشن پنجاب فوڈ اتھارٹی سرگودہا شہباز سرور نے کہا کہ دودھ بردار گاڑیوں کی روزانہ کی بنیاد پر چیکنگ کا سلسلہ جاری ہے تاکہ شہریوں کو معیاری اور محفوظ دودھ کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ ناقص یا ملاوٹی دودھ سے متعلق کسی بھی شکایت کی صورت میں ہیلپ لائن 1223 پر رابطہ کریں۔








