حج 2027 کے لئے ایک دن میں مجموعی طور پر 13 ہزار 260 عازمین حج نے 8 ارب 70 کروڑ روپے سے زائد جمع کروا دیے ۔ بدھ کو وزارت مذہبی امور کے ترجمان نے اے پی پی کو بتایا کہ حج ڈیجیٹل پورٹل کے ذریعے واجبات کی پہلی قسط کی ادائیگی شروع ہے
حج 2027 ، ایک دن میں 13 ہزار 260 عازمین نے 8 ارب 70 کروڑ روپے جمع کرا دیے، وزارت مذہبی امور

مزید خبریں
اسلام آباد۔19اگست (اے پی پی):حج 2027 کے لئے ایک دن میں مجموعی طور پر 13 ہزار 260 عازمین حج نے 8 ارب 70 کروڑ روپے سے زائد جمع کروا دیے ۔ بدھ کو وزارت مذہبی امور کے ترجمان نے اے پی پی کو بتایا کہ حج ڈیجیٹل پورٹل کے ذریعے واجبات کی پہلی قسط کی ادائیگی شروع ہے ۔
انہوں نے کہا کہ عازمین حج کے لیے ون لنک پی ایس آئی ڈی بینک کارڈ اور مینول بینک چالان کے ذریعے ادائیگی کی سہولت فراہم کی گئی ہے ، اب تک (صرف ایک دن میں )بینک کارڈ کے ذریعے 2 ہزار 6 آن لائن ٹرانزیکشن مکمل کی گئی ہیں،ون لنک پی ایس آئی ڈی کے ذریعے4 ہزار 615 جبکہ 6761 عازمینِ حج نے بذریعہ ڈیجیٹل چالان حبیب بینک میں رقوم جمع کروائیں۔
انہوں نے بتایا کہ مجموعی طور پر 13 ہزار 260 عازمین حج نے 8 ارب 70 کروڑ روپے سے زائد جمع کروا دیے ،شارٹ حج سکیم میں 7 ہزار عازمینِ کی ادائیگیاں بھی مکمل ہو گئی ہیں۔








