گورنر خیبرپختونخوا سےآل پاکستان ایگریکلچر پروڈیوس ٹریڈ فیڈریشن کے وفد کی ملاقات،درپیش مسائل سے آگاہ کیا

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سےآل پاکستان ایگریکلچر پروڈیوس ٹریڈ فیڈریشن کے جنرل سیکرٹری اللہ بخش خان نے ملاقات کی جس دوران زرعی شعبے کو درپیش مسائل، زرعی اجناس کی پیداوار، ذخیرہ، ترسیل اورمارکیٹنگ سمیت مختلف امور پر بارے تبادلہ خیال کیا گیا۔

اسلام آباد۔19اگست (اے پی پی):گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سےآل پاکستان ایگریکلچر پروڈیوس ٹریڈ فیڈریشن کے جنرل سیکرٹری اللہ بخش خان نے ملاقات کی جس دوران زرعی شعبے کو درپیش مسائل، زرعی اجناس کی پیداوار، ذخیرہ، ترسیل اورمارکیٹنگ سمیت مختلف امور پر بارے تبادلہ خیال کیا گیا۔

بدھ کو گورنر آفس سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں چشمہ رائٹ بنک کینال اور گومل زام کے زیر کمانڈ ایریا کےزمینداروں کو زرعی منڈیوں کے حوالے سے درپیش مشکلات اور کاشتکاروں و تاجروں کے مسائل سے بھی گورنر کو آگاہ کیا گیا۔

فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ پاکستان کی معیشت میں زراعت ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے اور زرعی شعبے کی ترقی کے بغیر پائیدار معاشی استحکام کا حصول ممکن نہیں۔ انہوں نے کہا کہ جدید زرعی ٹیکنالوجی کے فروغ، کسانوں کی رہنمائی اور زرعی مصنوعات کی بہتر مارکیٹنگ کے لیے مؤثر اقدامات ناگزیر ہیں۔گورنر نے یقین دلایا کہ ٹو فورشعبے سے وابستہ افراد کے مسائل کے حل اور اس شعبے کی ترقی کے لیے متعلقہ اداروں کے ساتھ تعاون کو مزید مضبوط بنایا جائے گا۔