الیکشن کمیشن نےبلوچستان اسمبلی کے حلقہ پی بی 9 کوہلو سے نواب چنگیز خان مری کی کامیابی معطلی اور چار پولنگ سٹیشنوں پر دوبارہ پولنگ کا نوٹیفکیشن واپس لے لیا

الیکشن کمیشن نے بلوچستان اسمبلی کے حلقہ پی بی 9 کوہلو سے نواب چنگیز خان مری کی کامیابی معطلی اور چار پولنگ سٹیشنوں پر دوبارہ پولنگ کا نوٹیفکیشن واپس لے لیا۔الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق سپریم کورٹ آف پاکستان کے 12 اگست کے فیصلے کے روشنی میں الیکشن ٹربیونل کے 29 جولائی کے فیصلے کے بعد نواب چنگیز خان مری کی کامیابی کی معطلی اور چار …

اسلام آباد۔19اگست (اے پی پی):الیکشن کمیشن نے بلوچستان اسمبلی کے حلقہ پی بی 9 کوہلو سے نواب چنگیز خان مری کی کامیابی معطلی اور چار پولنگ سٹیشنوں پر دوبارہ پولنگ کا نوٹیفکیشن واپس لے لیا۔الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق سپریم کورٹ آف پاکستان کے 12 اگست کے فیصلے کے روشنی میں الیکشن ٹربیونل کے 29 جولائی کے فیصلے کے بعد نواب چنگیز خان مری کی کامیابی کی معطلی اور چار پولنگ سٹیشنوں پر ری پولنگ کا اپنا نوٹیفکیشن واپس لے لیا ہے۔سپریم کورٹ کے مزید احکامات تک ان کو بطور ایم پی اے بحال کردیا گیا ہے۔