نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے پاکستان میں اقوام متحدہ کے ریزیڈنٹ کوآرڈینیٹر محمد یحییٰ نے الوداعی ملاقات کی۔ دفتر خارجہ کے مطابق بدھ کو نائب وزیراعظم نے پاکستان اور اقوام متحدہ کے درمیان تعاون کو مضبوط بنانے کے لیے محمد یحییٰ کی خدمات کو سراہا اور ان کی قیادت میں اقوام متحدہ کی کنٹری ٹیم کی کاوشوں کی تعریف کی۔
نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈار سے پاکستان میں اقوام متحدہ کے ریزیڈنٹ کوآرڈینیٹر محمد یحییٰ کی الوداعی ملاقات

مزید خبریں
اسلام آباد۔19اگست (اے پی پی):نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے پاکستان میں اقوام متحدہ کے ریزیڈنٹ کوآرڈینیٹر محمد یحییٰ نے الوداعی ملاقات کی۔ دفتر خارجہ کے مطابق بدھ کو نائب وزیراعظم نے پاکستان اور اقوام متحدہ کے درمیان تعاون کو مضبوط بنانے کے لیے محمد یحییٰ کی خدمات کو سراہا اور ان کی قیادت میں اقوام متحدہ کی کنٹری ٹیم کی کاوشوں کی تعریف کی۔
انہوں نے محمد یحییٰ کو اقوام متحدہ کے ادارہ یونائیٹڈ نیشنز آفس فار دی کوآرڈینیشن آف ہیومینیٹیرین افیئرز (او سی ایچ اے) میں اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل برائے انسانی امور اور ڈپٹی ایمرجنسی ریلیف کوآرڈینیٹر مقرر ہونے پر مبارکباد دی۔ محمد یحییٰ نے پاکستان میں اپنی تعیناتی کے دوران تعاون اور حمایت پر نائب وزیراعظم اور وزارت خارجہ کا شکریہ ادا کیا اور اپنے نئے منصب پر بھی پاکستان کے ساتھ قریبی تعاون جاری رکھنے کی خواہش کا اظہار کیا۔








