نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیرصدارت اجلاس، آئندہ اعلیٰ سطح کے دوروں اور ملاقاتوں کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا

نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے آئندہ اعلیٰ سطح کے دوروں اور ملاقاتوں کی تیاریوں کا جائزہ لینے کے لیے بدھ کو یہاں ایک اجلاس کی صدارت کی۔ دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم کو انتظامات اور آئندہ ہونے والی ملاقاتوں کے مختلف پہلوئوں کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔

اسلام آباد۔19اگست (اے پی پی):نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے آئندہ اعلیٰ سطح کے دوروں اور ملاقاتوں کی تیاریوں کا جائزہ لینے کے لیے بدھ کو یہاں ایک اجلاس کی صدارت کی۔ دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم کو انتظامات اور آئندہ ہونے والی ملاقاتوں کے مختلف پہلوئوں کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔

نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈار نے کہا کہ آئندہ دوروں اور ملاقاتوں کے کامیاب انعقاد کو یقینی بنانے کے لیے قریبی رابطہ اور جامع تیاریوں کی ضرورت ہے۔ سیکرٹری خارجہ آمنہ بلوچ اور وزارت خارجہ کے اعلیٰ حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔