جولائی 2026 ءمیں پٹرولیم مصنوعات کے درآمدی بل میں 5.19 فیصد کمی، 1.276 ارب ڈالر رہ گیا

پاکستان کے مجموعی پٹرولیم گروپ کا درآمدی بل مالی سال 2026-27 کے پہلے ماہ جولائی کے دوران گزشتہ سال کے اسی ماہ کے مقابلے میں 5.19 فیصد کم ہوگیا۔ادارہ شماریات پاکستان کے مطابق جولائی 2026ء میں پٹرولیم گروپ کی مجموعی درآمدات 1 ارب 276.732 ملین ڈالر رہیں جبکہ جولائی 2025ء میں یہ 1 ارب 346.552 ملین ڈالر ریکارڈ کی گئیں۔

اسلام آباد۔19اگست (اے پی پی):پاکستان کے مجموعی پٹرولیم گروپ کا درآمدی بل مالی سال 2026-27 کے پہلے ماہ جولائی کے دوران گزشتہ سال کے اسی ماہ کے مقابلے میں 5.19 فیصد کم ہوگیا۔ادارہ شماریات پاکستان کے مطابق جولائی 2026ء میں پٹرولیم گروپ کی مجموعی درآمدات 1 ارب 276.732 ملین ڈالر رہیں جبکہ جولائی 2025ء میں یہ 1 ارب 346.552 ملین ڈالر ریکارڈ کی گئیں۔

اعدادوشمار کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات 22.61 فیصد کمی کے ساتھ 491.492 ملین ڈالر رہیں جو گزشتہ سال جولائی میں 635.049 ملین ڈالر تھیں۔اسی طرح مائع قدرتی گیس (ایل این جی) کی درآمدات بھی 23.60 فیصد کم ہو کر 176.680 ملین ڈالر رہیں جبکہ گزشتہ سال کے اسی ماہ میں یہ 231.262 ملین ڈالر ریکارڈ کی گئیں۔دوسری جانب پٹرولیم خام تیل کی درآمدات میں 29.81 فیصد اضافہ ہوا اور یہ 398.182 ملین ڈالر سے بڑھ کر 516.898 ملین ڈالر ہوگئیں۔

مائع پٹرولیم گیس (ایل پی جی) کی درآمدات بھی 11.71 فیصد اضافے سے 91.662 ملین ڈالر رہیں جبکہ گزشتہ سال جولائی میں یہ 82.054 ملین ڈالر ریکارڈ کی گئیں۔ماہانہ بنیادوں پر بھی جولائی 2026ء میں پٹرولیم گروپ کی درآمدات میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی۔ جون 2026ء میں 1 ارب 909.515 ملین ڈالر کی درآمدات کے مقابلے میں جولائی میں پٹرولیم گروپ کا درآمدی بل 33.14 فیصد کم رہا۔