آئیسکو کا عارضی بجلی بندش کا شیڈول جاری

اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (آئیسکو) نے (کل )جمعرات کے لئے عارضی بجلی بندش کا شیڈول جاری کر دیا۔بدھ کو ترجمان آئیسکو کی جانب سے جاری بیان کے مطابق بوجہ ضروری سالانہ سسٹم مینٹیننس/ڈویلپمنٹ ورکس/اے ایم آئی میٹرز تنصیب کے باعث آئیسکو ریجن کے اسلام آباد،راولپنڈی ، اٹک،چکوال اور جہلم سرکلز کے مختلف علاقوں کو بجلی سپلائی کر نے والے فیڈرز پردرج ذیل شیڈول کے مطابق بجلی کی سپلائی عارضی …

اسلام آباد۔19اگست (اے پی پی):اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (آئیسکو) نے (کل )جمعرات کے لئے عارضی بجلی بندش کا شیڈول جاری کر دیا۔بدھ کو ترجمان آئیسکو کی جانب سے جاری بیان کے مطابق بوجہ ضروری سالانہ سسٹم مینٹیننس/ڈویلپمنٹ ورکس/اے ایم آئی میٹرز تنصیب کے باعث آئیسکو ریجن کے اسلام آباد،راولپنڈی ، اٹک،چکوال اور جہلم سرکلز کے مختلف علاقوں کو بجلی سپلائی کر نے والے فیڈرز پردرج ذیل شیڈول کے مطابق بجلی کی سپلائی عارضی طور پر معطل رہے گی۔

20 اگست کو اسلام آباد سرکل میں صبح 5 بجے سے دوپہر 12 بجے تک رحمان انکلیو، سدھرن جبکہ صبح 8 بجے سے دوپہر 12 بجے تک پیر سوہاوہ فیڈرز، راولپنڈی کینٹ سرکل میں صبح 5 بجے سے صبح 10 بجے تک جھٹہ ہتھیال، بھال، جرار کیمپ جبکہ صبح 6 بجے سے صبح 10 بجے تک بسالی، اولڈ راوت، AOWHS، SUPARCO، CWO، نیو روات فیڈرز، راولپنڈی سٹی سرکل میں صبح 5 بجے سے دوپہر 12 بجے تک النور کالونی فیڈر، اٹک سرکل میں صبح 6 بجے سے صبح 10 بجے تک کچہری، دارالاسلام کالونی، اٹک کینٹ، ڈھوک فتح، اٹک رورل، تین میلہ،

باغ نیلاب، GBHP کالونی1، GBHP کالونی2، GBHP پاور چینل فیڈرز، چکوال سرکل میں صبح 6 بجے سے صبح 11 بجے تک عبداللہ پور، جلال پور، ساگرپور، سی ڈبلیو او جبکہ صبح 6 بجے سے دوپہر 12 بجے تک مرید فیڈرز، جی ایس او سرکل میں صبح 9 بجے سے شام 4 بجے تک 132KV AWC HMC ٹیکسلا اور 132KV سنگجانی برہان جبکہ صبح 8 بجے سے شام 6 بجے تک 132KV کہوٹہ سٹی پلندری، 132KV نیو واہ باہتر موڑ اور ملحقہ علاقوں میں بھی بجلی بند رہے گی۔ کام مقررہ وقت سے پہلے مکمل ہونے کی صورت میں بجلی کی فراہمی شیڈول وقت سے پہلے بھی بحال کی جا سکتی ہے۔