اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کی یمن میں متحارب فریقوں سے زمینی و فضائی حملے فوری بند کرنے کی اپیل

اقوام متحدہ ۔ 4 دسمبر (اے پی پی) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوترش نے یمن میں تمام متحارب فریقوں سے زمینی و فضائی حملے فوری بند کرنے کی اپیل کی ہے۔ سیکرٹری جنرل کے ترجمان کی طرف سے جاری بیان کے مطابق انہوں نے یمنی دارالحکومت صنعا اور ملک کے دیگر حصوں میں تیزی سے پھیلتے مسلح تصادم پر سخت تشویش کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ …

اقوام متحدہ ۔ 4 دسمبر (اے پی پی) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوترش نے یمن میں تمام متحارب فریقوں سے زمینی و فضائی حملے فوری بند کرنے کی اپیل کی ہے۔ سیکرٹری جنرل کے ترجمان کی طرف سے جاری بیان کے مطابق انہوں نے یمنی دارالحکومت صنعا اور ملک کے دیگر حصوں میں تیزی سے پھیلتے مسلح تصادم پر سخت تشویش کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس تصادم کے نتیجہ میں روزانہ درجنوں افراد جن میں عام شہری بھی شامل ہیں ہلاک اور سینکڑوں زخمی ہورہے ہیں اور عام شہریوں کی نقل و حرکت میں رکاوٹیں پیدا ہو رہی ہیں۔ ان رکاوٹوںکی وجہ سے دارالحکومت صنعا میں بھی لوگوں کو بنیادی اور زندگی چلنے والی خدمات کی فراہمی بھی متاثر ہو رہی ہے۔ طبی اور امدادی ٹیموں کے ارکان اور ایمبولینسز زخمیوں تک نہیں پہنچ پارہے ہیں، لوگوں کی ضروری اشیاءتک رسائی ختم ہوچکی ہے۔ امدادی اداروں کے ارکان بھی سفر نہیں کرسکتے، نہ ہی وہ ان لوگوں تک پہنچ سکتے ہیں جن کی زندگیاں امداد سے بچائی جاسکتی ہیں، مسلح جھڑپوں میں اضافہ ایسے وقت میں ہوا ہے جب یمن میں پہلے ہی انسانی بحران موجود ہے۔

Leave a Reply