پنجاب ہیومن آرگن ٹرانسپلانٹیشن اتھارٹی کے مالی سال26-2025 کے ریوائزڈ بجٹ تخمینہ اور مالی سال27-2026 کے بجٹ تخمینہ کی منظوری دے دی گئی ہے۔ صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت مانیٹرنگ اتھارٹی کے41 ویں اجلاس میں بجٹ تخمینہ کی منظوری دی گئی۔ اس موقع پر40 ویں اجلاس کے منٹس کی بھی منظوی دی گئی۔
پنجاب ہیومن آرگن ٹرانسپلانٹیشن اتھارٹی کے مالی سال27-2026 کے بجٹ تخمینہ کی منظوری دے دی گئی
لاہور۔19اگست (اے پی پی):پنجاب ہیومن آرگن ٹرانسپلانٹیشن اتھارٹی کے مالی سال26-2025 کے ریوائزڈ بجٹ تخمینہ اور مالی سال27-2026 کے بجٹ تخمینہ کی منظوری دے دی گئی ہے۔ صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت مانیٹرنگ اتھارٹی کے41 ویں اجلاس میں بجٹ تخمینہ کی منظوری دی گئی۔ اس موقع پر40 ویں اجلاس کے منٹس کی بھی منظوی دی گئی۔ اجلاس میں ایڈیشنل سیکرٹری ٹیکنیکل ڈاکٹر حافظ محمد وسیم، ڈی جیپی ہوٹا پروفیسر ڈاکٹر محمد عامر زمان خان و دیگر افسران نے شرکت کی۔
اجلاس میں سی ای او پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن ڈاکٹر ثاقب عزیز، صدر پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن ڈاکٹر اظہار احمد چوہدری، صائمہ ناز محسن، ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ داخلہ عبدالرئوف و دیگر ممبران کے علاوہ، ڈین پی کے ایل آئی پروفیسر فیصل سعود ڈاروڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔ اجلاس میں صوبائی وزیر سمیت مانیٹرنگ اتھارٹی کے دیگر ممبران نے ڈین پی کے ایل آئی پروفیسر ڈاکٹر فیصل ڈار کو ہلال امتیاز ملنے پر مبارکباد پیش کی اور نیک تمناو ں کا اظہار کیا۔ ڈی جی پی ہوٹا نے اجلاس کے دوران منظوری کیلئے مختلف ایجنڈے پیش کئے۔ صوبائی وزیرنے کہاکہ وزیراعلی پنجاب کے ویژن کے مطابق پنجاب ہیومن آرگن ٹرانسپلانٹیشن اتھارٹی کی استعدادکار میں اضافہ کیاجارہاہے۔
عوام تک صحت کی بہترین سہولیات کی فراہمی کیلئے کوشاں ہیں۔ خواجہ سلمان رفیق نے کہاکہ پنجاب میں انسانی اعضاکی غیر قانونی پیوندکاری کے خلاف سخت ایکشن لیاجارہاہے۔ڈائریکٹر جنرل پروفیسر عامر زمان خان نے کہاکہ حکومتِ پنجاب کے ویژن کے مطابق پی ہوٹا کو جدید خطوط پر استوار کیا جا رہا ہے۔ پنجاب میں انسانی اعضاکی غیر قانونی پیوندکاری میں ملوث عناصر کسی قسم کی رعایت کے مستحق نہیں ہیں۔









