مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسیلم کرنے سے پوری دنیا کا امن خطرے میں پڑ جائے گا، عرب لیگ

قاہرہ۔ 04 دسمبر (اے پی پی)عرب لیگ نے کہا ہے کہ اگر امریکا کی جانب سے مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسیلم کیا گیا تو اس سے جنونیت کو ہوا ملے گی اور تشدد کی نئی لہر اٹھ کھڑی ہو گی، عرب لیگ نے کہا کہ اس سے اسرائیل اور فلسطین کے درمیان قیام امن کے عمل کو کوئی فائدہ نہیں پہنچے گا۔عرب لیگ کے سربراہ احمد عبدالغیاث …

قاہرہ۔ 04 دسمبر (اے پی پی)عرب لیگ نے کہا ہے کہ اگر امریکا کی جانب سے مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسیلم کیا گیا تو اس سے جنونیت کو ہوا ملے گی اور تشدد کی نئی لہر اٹھ کھڑی ہو گی، عرب لیگ نے کہا کہ اس سے اسرائیل اور فلسطین کے درمیان قیام امن کے عمل کو کوئی فائدہ نہیں پہنچے گا۔عرب لیگ کے سربراہ احمد عبدالغیاث نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ یہ انتہائی بدقسمتی ہے کہ کچھ لوگ اس کے ہولناک نتائج کا اندازہ کئے بغیر اس اقدام کو کرنے پر تل گئے ہیں اس سے نہ صرف مشرق وسطی بلکہ پوری دنیا کا امن خطرے میں پڑ جائے گا۔انھوں نے کہا کہ وہ بہت قریب سے ساری صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں، ٹرمپ کی جانب سے بدھ کو ان کی ایک تقریر کے دوران مقبوضہ بیت المقدس کو باضابطہ طور اسرائیل کا دارلحکومت تسلیم کیے جانے کا امکان ہے۔

Leave a Reply