ریاض۔4 دسمبر (اے پی پی) سعودی عرب کے ولی عہد اور وزیر دفاع محمد بن سلمان سے امریکی وزیر توانائی رِکی پیری نے ملاقات کی۔ ملاقات میں پیٹرو کیمیا انڈسٹری، انفراسٹرکچر اور توانائی کے شعبوں سمیت مشترکہ سرمایہ کاریوں ، ماحول اور صنعتی شعبوں میں دونوں ممالک کے مابین اسٹریٹجک شراکت داری پر بات چیت کی گئی۔ ترک خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی وزیر توانائیرِکی پیری نے سعودی عرب …
سعودی ولی عہد سے امریکی وزیر توانائی کی ملاقات، تمام شعبوں میں اسٹریٹجک شراکت داری پر بات چیت
ریاض۔4 دسمبر (اے پی پی) سعودی عرب کے ولی عہد اور وزیر دفاع محمد بن سلمان سے امریکی وزیر توانائی رِکی پیری نے ملاقات کی۔ ملاقات میں پیٹرو کیمیا انڈسٹری، انفراسٹرکچر اور توانائی کے شعبوں سمیت مشترکہ سرمایہ کاریوں ، ماحول اور صنعتی شعبوں میں دونوں ممالک کے مابین اسٹریٹجک شراکت داری پر بات چیت کی گئی۔ ترک خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی وزیر توانائیرِکی پیری نے سعودی عرب کے سرکاری دورے کے دوران ولی عہد محمد بن سلمان سے دارالحکومت ریاض میں ملاقات کی۔ ملاقات میں دونوں ممالک کے مابین تمام شعبوں میں اسٹریٹجک شراکت داری پر بات چیت کی گئی۔









