ہرنائی، منشیات فروشوں کے خلاف پولیس کی بڑی کارروائی، دو ملزمان گرفتار

ایس پی ہرنائی انجینئر عبدالحفیظ جھاکرانی کی خصوصی ہدایات پر ہرنائی سٹی پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیوں میں مزید تیزی لاتے ہوئے دو منشیات فروشوں کو گرفتار کر لیا۔تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او ہرنائی سٹی پولیس تھانہ محمد عمر رند نے پولیس نفری کے ہمراہ خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے دو منشیات فروشوں کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے منشیات برآمد کر لی گرفتار …

ہرنائی۔ 24 اگست (اے پی پی):ایس پی ہرنائی انجینئر عبدالحفیظ جھاکرانی کی خصوصی ہدایات پر ہرنائی سٹی پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیوں میں مزید تیزی لاتے ہوئے دو منشیات فروشوں کو گرفتار کر لیا۔تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او ہرنائی سٹی پولیس تھانہ محمد عمر رند نے پولیس نفری کے ہمراہ خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے دو منشیات فروشوں کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے منشیات برآمد کر لی گرفتار ملزمان کے خلاف تھانہ سٹی ہرنائی میں مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

ایس پی ہرنائی انجینئر عبدالحفیظ جھاکرانی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ضلع ہرنائی کو منشیات کے ناسور سے پاک کر کے دم لیں گے۔ منشیات فروشوں کے خلاف بلاامتیاز اور بلا تفریق کارروائیاں جاری رہیں گی۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان نسل کو تباہ کرنے والے عناصر کے خلاف پولیس اپنی بھرپور کوششیں جاری رکھے گی۔ عوام سے اپیل ہے کہ وہ منشیات کے خاتمے کے لیے پولیس کا ساتھ دیں اور منشیات فروشوں کی اطلاع فوری طور پر پولیس کو دیں۔ کسی بھی منشیات فروش کو قانون کی گرفت سے نہیں بچنے دیا جائے گا۔