:پنجاب پولیس دہشت گردی کے خلاف فرنٹ لائن پر بہادری سے لڑ رہی ہے جبکہ متعدد افسران اور اہلکار وطن کے دفاع میں جامِ شہادت نوش کر چکے ہیں ،جن پر پوری قوم کو فخر ہے
دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پنجاب پولیس کی قربانیاں قابلِ فخر ہیں، آر پی او سرگودھا محمد شہزاد اصف خان

مزید خبریں
سرگودھا۔ 24 اگست (اے پی پی):پنجاب پولیس دہشت گردی کے خلاف فرنٹ لائن پر بہادری سے لڑ رہی ہے جبکہ متعدد افسران اور اہلکار وطن کے دفاع میں جامِ شہادت نوش کر چکے ہیں ،جن پر پوری قوم کو فخر ہے۔ ان خیالات کا اظہار ریجنل پولیس آفیسر سرگودھا محمد شہزاد آصف خان نے صحافیوں کے وفد سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ محمد شہزاد آصف خان نے بتایا کہ میانوالی اور بھکر کے خیبر پختونخوا سے ملحقہ سرحدی علاقوں میں گشت اور سکیورٹی اقدامات مزید مؤثر بنائے گئے ہیں۔ کوہاٹ، لکی مروت، بنوں اور ڈیرہ اسماعیل خان سے ملحقہ علاقوں میں خیبر پختونخوا پولیس کے ساتھ قریبی رابطے اور مشترکہ حکمت عملی کے تحت کارروائیاں جاری ہیں، جن کے حوصلہ افزا نتائج سامنے آ رہے ہیں۔
آر پی او نے کہا کہ ریجن بھر میں گشت کے نظام کو مزید مؤثر بنایا جا رہا ہے اور عام آدمی کو فوری اور بلاامتیاز انصاف کی فراہمی پولیس کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے شہریوں، تاجروں اور صحافی برادری کے مثبت کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ اپنی دو سالہ تعیناتی کے دوران انہیں ہمیشہ سرگودھا کے لوگوں سے ہمیشہ عزت، تعاون اور محبت ملی ہے جس کا میں مشکور ہوں۔ اس موقع پر مختلف عوامی اور سکیورٹی امور پر سوالات کیے گئے جن کے آر پی او محمد شہزاد اصف خان نے تفصیلی جوابات دیے۔ آخر میں ریجنل پولیس آفیسر نے نئے بننے والے ٹریفک کمپلیکس کا صحافتی وفد جو وزٹ کروایا۔ آر پی او نے کہا کہ اس نئے بننے والے ٹریفک کمپلیکس کا افتتاح جلد انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کریں گے۔








