راولپنڈی ،علمائے کرام نے ہمیشہ امن کے فروغ کے لیے اپنا عملی کردار ادا کیا ہے، کمشنر راولپنڈی

ڈی سی آفس راولپنڈی میں عید میلادالنبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پر امن انتظامات بارے جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں چیرمین متحدہ بورڈ ممبر نظریاتی کونسل پنجاب مفتی انتخاب احمد نوری،کمشنر راولپنڈی ڈویژن سلمان غنی، آر پی او بابر سرفراز الپا نے خصوصی طور پر شرکت کی

راولپنڈی۔ 24 اگست (اے پی پی):ڈی سی آفس راولپنڈی میں عید میلادالنبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پر امن انتظامات بارے جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں چیرمین متحدہ بورڈ ممبر نظریاتی کونسل پنجاب مفتی انتخاب احمد نوری،کمشنر راولپنڈی ڈویژن سلمان غنی، آر پی او بابر سرفراز الپا نے خصوصی طور پر شرکت کی۔اجلاس میں ڈی سی راولپنڈی کیپٹن (ر) ندیم ناصر، سی پی او راولپنڈی حسن مشتاق سکھیرا سمیت دیگر انتظامی افسران اور امن کمیٹی کے اراکین نے بھی شرکت کی۔ ڈویژن کے دیگر ڈپٹی کمشنرز نے ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی۔ اجلاس میں امن و امان کے لیے کیے گئے انتظامات کا جائزہ لیا گیا اجلاس سے خطاب کرتے ہوئےچیرمین متحدہ بورڈ ممبر نظریاتی کونسل پنجاب مفتی انتخاب احمد نوری نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایات کی روشنی میں ڈویژنل اور ضلعی سطح پر جشن عید المیلاد نبیﷺ کی مناسبت سے امن و امان کے انتظامات کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔حکومتی سر پرستی میں جشن عیدمیلاد النبی ﷺ بھر پور طریقے سے منائی جائے گی۔پاکستان کو معرکہ حق میں اللہ نے دنیا بھر میں کامیابی اور عزت سے نوازا۔ مفتی انتخاب احمد نوری نے کہا کہ مکہ دفاعی معاہدہ پاکستان کی بڑی سفارتی کامیابی ہے۔

وزیر اعظم پاکستان میاں شہباز شریف اور فیلڈ مارشل جنرل حافظ سید عاصم منیر کی قیادت میں دفاعی اور سفارتی محاذ پر کامیابیاں مل رہی ہیں۔فکری سوچ کو پروان چڑھانا ہو گا اور اپنی نسلوں کو سیرت النبی ﷺ کے سانچے میں ڈھالنا ہو گا۔ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کمشنر راولپنڈی سلمان غنی نے کہا کہ علمائے کرام نے ہمیشہ امن کے فروغ کے لیے اپنا عملی کردار ادا کیا ہے۔ محرم میں امن ریا، میلاد پاک پر امن قائم رکھنے کے لیے عملی اقدامات یقینی بنانے گئے ہیں۔ آر پی او راولپنڈی بابر سرفراز الپا نے اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ عید المیلاد نبیﷺ کے موقع پر سیکورٹی کے موثر انتظامات کیے گئے ہیں۔ علمائے کرام اور دیگر اسٹیک ہولڈر کے ساتھ ملکر اقدامات کیے ہیں۔ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کیپٹن (ر) ندیم ناصر نے کہا کہ مذہبی منافرت کسی صورت قابل قبول نہیں۔ امن و امان کو قائم رکھنے کے لیے ضلعی امن کمیٹی کے اراکین اپنا کردار ادا کر رہے ہیں۔ اجلاس کے آخر میں چیرمین متحدہ بورڈ ممبر نظریاتی کونسل پنجاب مفتی انتخاب احمد نوری نے ملک کی سلامتی اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعا کی۔