سکھر میں صوبائی محتسب کے زیر اہتمام خواتین کو کام کی جگہ پر ہراسانی سے تحفظ کے حوالے سے آگاہی سیمینار کا انعقاد کیا گیا ۔پروگرام کا مقصد اداروں میں خواتین کے لیے محفوظ، باوقار اور ہراسگی سے پاک ماحول کو فروغ دینا تھا
ریجنل محتسب سکھر کے زیر اہتمام خواتین ہراسگی قوانین کی آگاہی بارے سیمینار کا انعقاد

مزید خبریں
سکھر۔ 24 اگست (اے پی پی):سکھر میں صوبائی محتسب کے زیر اہتمام خواتین کو کام کی جگہ پر ہراسانی سے تحفظ کے حوالے سے آگاہی سیمینار کا انعقاد کیا گیا ۔پروگرام کا مقصد اداروں میں خواتین کے لیے محفوظ، باوقار اور ہراسگی سے پاک ماحول کو فروغ دینا تھا۔ آگاہی سیشن کی صدارت کنسلٹنٹ محمد اقبال آرائیں نے کی۔
انہوں نے اپنے خطاب میں ایکٹ کی اہم دفعات، ہراسگی کی قانونی تشریح، ملازمین اور اداروں کی ذمہ داریوں، شکایت درج کرانے کے طریقہ کار، انکوائری کمیٹی کے کردار اور قانون کے تحت مقررہ سزاؤں پر تفصیلی روشنی ڈالی۔ انہوں نے شرکاء پر زور دیا کہ وہ ہراسگی کے خلاف بلاخوف آواز بلند کریں اور انصاف کے حصول کے لیے قانون میں موجود شکایتی نظام سے بھرپور استفادہ کریں۔اس موقع پرکالج کے پرنسپل پروفیسر عطا اللہ سمیجو نے بھی خطاب کیا ۔








