انگلینڈ اور پاکستان کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا دوسرا میچ 27 اگست سے لندن کے لارڈز کرکٹ گراؤنڈ میں شروع ہوگا۔
انگلینڈ اور پاکستان کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان دوسراٹیسٹ میچ جمعرات سےلارڈز میں شروع ہو گا

مزید خبریں
لندن۔25اگست (اے پی پی):انگلینڈ اور پاکستان کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین میچوں پر مشتمل سیریز کا دوسرا ٹیسٹ میچ 27 اگست بروز جمعرات سے لندن کے لارڈز کرکٹ گرائونڈ پر شروع ہو گا۔
سپورٹس ویب سائٹ کے مطابق انگلینڈ کو پاکستان کے خلاف تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل ہے۔ انگلینڈ نےلیڈز میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ میں گرین شرٹس کو ایک اننگز اور 103 رنز سے شکست دی تھی۔ اس سے قبل پروفیشنل کاؤنٹی کلب سلیکٹ الیون اور پاکستان کی ٹیموں کے درمیان اس سے قبل تین روزہ وارم اپ میچ پاکستان کی ٹیم نے 7 وکٹوں سے جیت لیا تھا۔انگلینڈ اور پاکستان کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین میچوں پر مشتمل سیریز کا دوسرا ٹیسٹ میچ 27 سے 31اگست تک انگلینڈ کے دارالحکومت لندن ، لارڈز میں کھیلا جائے گا۔انگلینڈ کی ٹیم کی قیادت جو روٹ کریں گے جبکہ پاکستان کی ٹیم مایہ ناز بلے باز بابر اعظم کی فٹنس مسائل کے باعث غیر موجودگی میں سلمان آغاز کی زیر قیادت میدان میں اترے گی۔پاکستان کی ٹیم ان دنوں انگلینڈ کے دورہ پر ہے جہاں وہ میزبان ٹیم کے خلاف پریکٹس میچ کے علاوہ تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلے گی۔ تین روزہ وارم اپ میچ اور ٹیسٹ سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ کھیلا جا چکا ہے۔دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا دوسرا ٹیسٹ میچ 27 سے 31 اگست تک لارڈز میں کھیلا جائے گا جبکہ تیسرا اور آخری ٹیسٹ 9 سے 13 ستمبر تک برمنگھم میں کھیلا جائے گا۔








