کیریبیئن ملک ہیٹی کے دارالحکومت پورٹ او پرنس کے قریب واقع علاقے کینسکوف میں گینگ کے حملے میں 40 افراد ہلاک ہو گئے۔
ہیٹی میں گینگ حملے میں 40 افراد ہلاک

مزید خبریں
پورٹ او پرنس۔25اگست (اے پی پی):کیریبیئن ملک ہیٹی کے دارالحکومت پورٹ او پرنس کے قریب واقع علاقے کینسکوف میں گینگ کے حملے میں 40 افراد ہلاک ہو گئے۔
شنہوا کے مطابق مسلح اتحاد ویو آنسانم سے وابستہ گینگ گزشتہ صبح علاقے میں داخل ہوئے، جہاں انہوں نے درجنوں گھروں پر حملہ کیا اور انہیں آگ لگا دی۔ ہیٹی کی حکومت نے بیان میں حملے کی مذمت کرتے ہوئے متاثرہ خاندانوں سے یکجہتی کا اظہارِ کیا ہے۔ حکومت نے کہا کہ وہ ثابت قدم ہے،پیچھے نہیں ہٹے گی، سمجھوتہ نہیں کرے گی اور پسپائی اختیار نہیں کرے گی۔ کینسکوف کو تنہا نہیں چھوڑا جائے گا۔ ہیٹی کو جرائم پیشہ عناصر کے حوالے نہیں کیا جائے گا۔ جمہوریت کامیاب ہوگی ۔ واضح رہے کہ 2021 میں صدر جوونیل موئز کے قتل کے بعد ہیٹی کو مسلسل بگڑتے ہوئے سکیورٹی بحران کا سامنا ہے۔ اس قتل کے نتیجے میں پیدا ہونے والے سیاسی خلا نے مسلح گینگز کو اپنے اثر و رسوخ میں توسیع کا موقع دیا۔ حالیہ تشدد سے ہیٹی میں 13 دسمبر 2026 کو ہونے والے صدارتی اور قانون ساز انتخابات بھی مزید پیچیدہ ہو سکتے ہیں۔








