ڈپٹی کمشنر تورغر کی زیرصدارت محکمہ تعلیم کی ڈسٹرکٹ سٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس، تعلیمی مانیٹرنگ ڈیٹا کا جائزہ لیا

تورغر کی ڈسٹرکٹ سٹیئرنگ کمیٹی کے اجلاس میں اگست کے تعلیمی مانیٹرنگ ڈیٹا کا جائزہ لیا گیا، اجلاس کی صدارت ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر یاسر عمران نے کی۔

ایبٹ آباد۔ 25 اگست (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر تورغر ڈاکٹر یاسر عمران کی زیر صدارت انڈیپنڈنٹ مانیٹرنگ یونٹ (آئی ایم یو) محکمہ تعلیم تورغر کی ڈسٹرکٹ سٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں اگست کے تعلیمی مانیٹرنگ ڈیٹا کا جائزہ لیا گیا۔

ضلعی انتظامیہ تورغر کے مطابق اجلاس کے دوران ڈپٹی کمشنر تورغر نے گزشتہ اجلاس میں کئے گئے فیصلوں پر پیشرفت کا جائزہ لیا اور متعلقہ افسران سے عملدرآمد کی صورتحال بارے بریفنگ لی۔ ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ حکام کو زیر التوا فیصلوں پر بروقت عملدرآمد یقینی بنانے اور ضلع میں تعلیمی شعبے کی کارکردگی و سہولیات میں مزید بہتری کے لیے موثر اقدامات کرنے کی ہدایات جاری کیں۔