ضلع استور کے گاؤں شُگرٹ میں عبدالحلیم نامی شخص کے گھر میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، جس کے باعث علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ آگ لگنے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 استور کی ٹیم فوری طور پر جائے وقوعہ کی جانب روانہ ہوئی اور موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائیوں کا آغاز کر دیا۔
شُگرٹ میں گھر میں اچانک آتشزدگی، ریسکیو 1122 کی بروقت کارروائی ، آگ پر قابو پا لیا

مزید خبریں
استور ،25 اگست (اے پی پی):ضلع استور کے گاؤں شُگرٹ میں عبدالحلیم نامی شخص کے گھر میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، جس کے باعث علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ آگ لگنے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 استور کی ٹیم فوری طور پر جائے وقوعہ کی جانب روانہ ہوئی اور موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائیوں کا آغاز کر دیا۔
ریسکیو 1122 کے اہلکاروں نے مقامی افراد کے تعاون سے بھرپور اور بروقت کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پا لیا اور اسے مزید پھیلنے سے روک دیا۔ امدادی ٹیم نے پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے نہ صرف متاثرہ مکان کو مزید نقصان سے بچایا بلکہ قریبی مکانات اور دیگر املاک کو بھی آگ کی لپیٹ میں آنے سے محفوظ رکھا۔ریسکیو اہلکاروں اور مقامی لوگوں کی مشترکہ کوششوں کے باعث آگ پر بروقت قابو پا لیا گیا، جس سے بڑے پیمانے پر جانی و مالی نقصان کا خدشہ ٹل گیا۔ واقعے میں کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ریسکیو 1122 حکام کے مطابق آگ لگنے کی اصل وجہ فوری طور پر معلوم نہیں ہو سکی، تاہم واقعے سے متعلق مزید معلومات اور حقائق جمع کیے جا رہے ہیں۔ مقامی افراد نے بھی ریسکیو 1122 کی بروقت کارروائی کو سراہتے ہوئے کہا کہ فوری رسپانس کے باعث آگ کو قریبی آبادی تک پھیلنے سے روکنے میں مدد ملی۔







